خبرناک: آفتاب اقبال جیو چھوڑ گئے

Posted by admin  /   May 08, 2014  /   Posted in Uncategorized, خبریں  /   3 Comments

aftabلاہور(انجم کاظمی سے) معروف اینکراورحالات حاضرہ کے مزاحیہ پروگرام خبرناک کے میزبان آفتاب اقبال نے جیو ٹی وی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا، جس کے بعد آفتاب اقبال نے اپنی ٹیم کو الوداعی پارٹی بھی دیدی ہے۔

آفتاب اقبال نے جیو ٹی وی سے مستعفی ہونے کے بعد ایک دوسرے پرائیویٹ چینل پر سیاسی مزاح کا اپنا نیا پروگرام ریکارڈ بھی کرانا شروع کردیا ہے جبکہ جیو میں ان کے دو پروگرام ابھی باقی ہیں۔ ان کی ٹیم کے دیگر افراد سے جیو انتظامیہ نے بانڈ بھروائے ہیں مگر ہنی البیلا نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض معاملات پر جیو ٹی وی کی انتظامیہ کے آفتاب اقبال سے اختلافات تھے جس پر آفتاب اقبال نے ایک ماہ قبل اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ۔ ان کے نئے پروگرام میں ان کی ٹیم کے دو موجودہ اور دو سابقہ فن کار شامل ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آفتاب اقبال کے بعد خبرناک کی میزبانی علی میر کو ملنے کا امکان ہے جنہیں اپنی اداکاری اور روپ دھارنے میں مہارت کی وجہ سے پروگرام کی جان سمجھا جاتا ہے۔

دوسری اہم خبر یہ ہے کہ آفتاب اقبال نے اپنے اوپر جگت کرنے پر ملتان کے فنکار آغا ماجد کو چند ماہ قبل پروگرام سے نکلوا دیا تھا، آغا ماجد جو کہ ایک بہت باصلاحیت فنکار ہیں اور حاضر جوابی میں بھی اپنا جواب نہیں رکھتے ،آفتاب اقبال کو ان کا سکرپٹ سے ہٹ کر بولنا پسند نہیں تھا، جس پر انہیں پروگرام سے نکلوا دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امان اللہ ، سخاوت ناز اور افتخار ٹھاکر کے خبرناک چھوڑنے کی خبر بھی ٹاپ سٹوری آن لائن نے ہی بریک کی تھی،یہ تینوں افراد آفتاب اقبال کے ناروا رویہ کی وجہ سے خبرناک چھوڑ کر دنیا ٹی وی کے پروگرام ’’مذاق رات‘‘میں چلے گئے تھے۔

ادھر یہ خبر بھی ہے کہ دنیا ٹی وی کے مشہور پروگرام ’’حسب حال‘‘ جس کو آفتاب اقبال نے شروع کیا تھا جس میں سہیل احمد کی اداکاری نے دنیا ٹی وی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا ،اس پروگرام کی جان سہیل احمد بھی اپنی انتظامیہ سے نارا ض کر گزشتہ ہفتہ گھر بیٹھ گئے تھے مگر انتظامیہ نے ان کا مطالبہ مان لیا اور ان کو بھی منا لیا۔

3 Comments

  1. معتصم September 28, 2014 2:40 am Reply

    NOT TRUE. Why these kind of news are published without confirmation.This show is still alive and Aftab Iqbal is still hosting this show

    • انجو October 11, 2014 11:33 pm Reply

      میں نے یہ نیوز 8مئی کو فائل کیاور کومنٹ28ستمبر کو کیا گیا،اس نیوز کا فالو اپ 14مئی کو دیا کہ آفتاب اقبال کو جیو کی یاد ستانے لگی، آ پ وہ نیوز بھی پڑھ لیں۔ایک ماہ بیسٹ آف خبرناک جیو چلاتا رہا۔

  2. Pingback: Khabarnak Host Aftab Iqbal resign from his job from GEO TV | ss_site_title

Post a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

.Copyright ©2011-2014 Top Story Online