کرینہ کی ٹھوکر اور عالیہ بھٹ میرا کے راستے پر

Posted by admin  /   May 18, 2014  /   Posted in فن فنکار  /   1 Comments

kareenaلاہور(انجم کاظمی سے)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستان میں شوکرنے کی ڈھائی کروڑ روپے کی پیشکش مسترد کردی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک پروموٹرنے اداکارہ کوپاکستان میں ایک شو کرنے کے لئے ڈھائی کروڑ روپے کی پیشکش کی مگر کرینہ کپور نے اسے مسترد کردیا ہے، بھارتی ڈائریکٹر و فلمساز پرکاش بلاودی کے مطابق ہندوستان کے فنکار پاکستان میں بھی بہت مقبول ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے جو کرینہ کو پرکشش آفر ملی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں فنکاروں کو جبری طور پر اور مرضی کے خلاف تقریبات میں شریک ہونے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے

*۔۔۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے شراب نوشی چھوڑ دی ہے، سلمان خان کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ڈھائی سال سے شراب نہیں پی، اس کے لئے انہوں نے یہ طریقہ اپنایا کہ جب شراب کی شدید طلب ہوتی تو وہ گلاس بھر کر سامنے رکھ لیتے اور اسے گھنٹوں دیکھتے رہتے، لگاتار دیکھنے کے بعد ان کی طلب ختم ہوجاتی، شراب چھوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک روز سلمان خان نے صبح اٹھ کر شیشے میں اپنا چہرہ دیکھا تو پریشان ہوگئے کہ مسلسل شراب نوشی سے ان کی شکل بگڑنے لگی تھی ،اس پر سلمان نے سوچا کہ اگر مجھے اپنا ہی چہرہ پسند نہیں آرہا تو ان کے فین ان کو کیونکر پسند کریں گے، بس انہوں نے شراب سے توبہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ ڈھائی برس سے اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں

*۔۔۔بالی ووڈ میں آج کل شاہد کپور اور سوناکشی سنہا کی دوستی کے چرچے ہیں ، ویک اینڈ پر دونوں نے ایک ریسٹورنٹ میں دیر تک ڈنر کیا، ان کے ساتھ ان کے دو دوست بھی تھے، ڈنر کے بعد دونوں الگ الگ تقریباً ایک بجے ریسٹورنٹ سے روانہ ہوئے ، اس موقع پر کئی فوٹو گرافر ان کی تاڑ میں تھے جس پر شاہد کپور نے انہیں وہاں سے جانے کو کہا ،شاہد کپور نے فوٹوگرافرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں یہی کہیں گے کہ بنا آگ کے دھواں نہیں اٹھتا

*۔۔۔بھارت میں پاکستانی اداکارہ میرا کی طرح عالیہ بھٹ کا بھی تمسخر اڑایا جا رہا ہے یہ تمسخر ان کے کمزور جنرل نالج پر اڑایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر بھارت میں اداکارہ پر بہت تبصرے ہورہے ہیں، کافی ود کرن میں جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ بھارت کا صدر کون ہے تو عالیہ بھٹ نے جواب دیا پرتھوی راج چوہان ،ایک اور سوال پر اداکارہ کا جواب تھا اب کی بار مودی، جبکہ ان کا اصل نام ہے نریندر مودی، اسی مائیکروسافٹ کے بارے میں جب سوال کیا گیا کہ ایم ایس کا سب سے اچھا پروگرام کون سا ہے تو اس کا جواب تھا ایم ایس دھونی۔

One Comment

  1. پاگل August 8, 2014 8:28 am Reply

    پاگل ہے QMobile میرا کو پانچ لکھ دیتا اور اسپیشل شو کروا لیتا ! لولز

Post a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

.Copyright ©2011-2014 Top Story Online