بھارتی دلہے، پاکستانی دلہنیں

Posted by admin  /   June 17, 2014  /   Posted in خبریں  /   No Comments

indian-marriageلاہور(انجم کاظمی)356پاکستانی لڑکیوں نے بھارت کے صوبہ اترپردیش کے نوجوان لڑکوں سے شادی کرکے بھارت کی شہریت کیلئے درخواست دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے تقریباً سبھی اضلاع کے لڑکوں نے پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کررکھی ہیں، ضلع علی گڑھ کے نوجوانوں نے 42پاکستانی لڑکیوں سے شادی کی ہے۔

بھارتی محکمہ داخلہ کے ایک افسر کو کہنا ہے کہ ہم زیادہ تر کیسوں کو وزارت خارجہ کو بھیج دیتے ہیں اور اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے کہ وہ پاکستانی لڑکیوں کو بھارتی شہریت دیتی ہے کہ نہیں۔

ایک تاجر پرویز رحمان صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کی بھابھی شمع کراچی سے تعلق رکھتی ہیں ان کا نکاح2004ء میں ہوا تھا۔انہوں نے اسی وقت بھارت شہریت کیلئے درخواست دی تھی مگر اب تک ایک سے دوسرے دفتر کے چکر لگوائے جارہے ہیں، شمع لمبی مدت کے ویزے پر بھارت میں رہ رہی ہیں جس کو ہر تین سال بعد رینیو کرایا جاتا ہے۔

وزیرا عظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے بعد ان پاکستانی لڑکیوں کو امید پیدا ہوگئی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونے سے ان کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Post a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

.Copyright ©2011-2014 Top Story Online