میرا کو نہیں چاہیں کپڑے!

Posted by admin  /   April 30, 2014  /   Posted in فن فنکار  /   No Comments

meeraلاہور(انجم کاظمی)اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں میں ان ہوگئی ہیں، لاہور کے ایک مقامی ہوٹل نے لانڈری کا 64ہزار 332روپے بل ادانہ کرنے پر قانونی نوٹس دیدیا ہے۔

اداکارہ کو سات روز کی مہلت دی ہے کہ اگر اس نے سات روز میں بل ادا نہ کیا اور کپڑے نہ اٹھائے تو اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک مقامی ہوٹل نے اداکارہ میرا کو قانونی نوٹس بجھوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے 20جولائی 2013ء کو لانڈری کو کپڑے بھجوائے تھے مگر نو ماہ گزرنے کے باوجود اس نے نہ تو کپڑے اٹھائے اور نہ ہی لانڈری کا بل جو کہ تقریباً65ہزار روپے بنتا ہے ادا کیا ۔

لٰہذا آپ کو سات روز کی مہلت دی جاتی ہے کہ بل ادا کرکے کپڑے لے جائیں ورنہ ان کے کپڑے نیلام کرکے بل پورا کیا جائے گا، اس نوٹس پر تاحال اداکارہ نے اپنا کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ہوٹل انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ سات روز کا انتظار کرنے کے بعد کپڑے نیلام کردے کیونکہ نیلامی سے ان کو اچھی خاصی رقم مل جائے گی کیونکہ اداکارہ کی جس طرح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آرہی ہیں اس کے مطابق تو اسے اب کپڑوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔

Post a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

.Copyright ©2011-2014 Top Story Online