رگبی چیمپئن شپ کی تیاریاں زوروں پر

Posted by admin  /   June 17, 2014  /   Posted in کھیل  /   No Comments

rugbyلاہور (سپورٹس رپورٹر )ایشین ڈویژن تھری ویسٹ رگبی چیمپئن شپ کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ 15 سائیڈ چیمپئن شپ 19 سے 22 جون تک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین رضوان ملک کے مطابق ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان، بھارت، ازبکستان اور لبنان کی ٹیمیں ڈویژن تھری ویسٹ ایشین چیمپئن شپ کیلئے کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کے ریفریز اور میچ آفیشلز بھی ایشیا کے دیگر ممالک سے آئیں گے۔

ایشین فٹ بال رگبی یونین کے طریقہ کار کے مطابق ہر ڈویژن کیلئے چار ٹیمیں کوالیفائی کرتی ہیں۔ چاروں ٹیمیں سیمی فائنل کھیلتی ہیں۔ جیتنے والی ٹیمیں فائنل ہارنے والی دونوں ٹیمیں تیسری چوتھی پوزیشن کا میچ کھیلتی ہیں۔ 19 جون کو سہ پہر پانچ بجے چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت بمقابلہ ازبکستان پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل پاکستان بمقابلہ لبنان شام سات بجے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ دو دن کے وقفہ کے بعد 22 جون اتوار کو شام پانچ بجے تیسری چوتھی پوزیشن کا میچ جبکہ شام سات بجے فائنل کھیلا جائے گا۔ لبنان،ازبکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے ایک روز قبل لاہور پہنچ جائیں گی۔ رضوان ملک کے مطابق ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں جبکہ پنجاب سٹیڈیم میں تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔

Post a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

.Copyright ©2011-2014 Top Story Online