شہباز شریف آئی ایس آئی سے تگڑے نکلے

Posted by admin  /   April 25, 2014  /   Posted in خبریں  /   No Comments

shahbazلاہور(انجم کاظمی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان کی مضبوط اور طاقت ور ایجنسی ’’آئی ایس آئی ‘‘ سے بھی زیادہ طاقتور نکلے، ان کے تعلقات عامہ کے محکمے نے پاکستان کے تمام نجی چینلز پر وزیر اعلیٰ پر جوتا پھینکنے کی فوٹیج رکوا کر وزیر اعلیٰ کو بدنامی اور شرمشاری سے بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ایک تقریب میں سندھی زبان کے ٹی وی چینل کے رپورٹرامداد علی نے احتجاج کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب پر جوتا دے مارا،جس کے بعد پولیس اہلکار اور ایجنسیوں کے افراد صحافی پر ٹوٹ پڑے اور فوری طور پر گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافی کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں جس کے بعد صحافی کو رہا کردیا گیا۔

 سندھی زبان کے ٹی وی چینل کے رپورٹرامداد علی نے احتجاج کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب پر جوتا دے مارا

سندھی زبان کے ٹی وی چینل کے رپورٹرامداد علی نے احتجاج کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب پر جوتا دے مارا

یہ بات دلچسپ ہے کہ دنیا بھر میں جب بھی کسی بڑی شخصیت پر جوتا پھینکاگیا تو ہمارے نجی ٹی وی چینلز نے اس کی فوٹیج کئی کئی روز بار بار اور بہت سے گانے بیک گراؤنڈ میں لگاکر عوام کو سنائے اور دکھائے،حال ہی میں حامد میر پر حملہ ہوا تو اس کے بھائی نے پاکستان کی ٹاپ ایجنسی پر الزامات لگا دیئے جسے جیو چینل بار بار نشر کرتا رہا مگر آئی ایس آئی اسے رکوا نہیں سکی۔

مگر پنجاب کے وزیر اعلیٰ اتنے بااثر اور طاقتور ہیں کہ ان کے محکمے تعلقات عامہ پنجاب نے چند گھنٹوں بعد ہی تقریباً تمام نجی ٹی وی چینلز کی ہیڈ لائنز پر جوتے کی نیوز نہیں چلنے دی، حد تو یہ ہے کہ جو چینل آج کل اپنی مظلومیت کا رونا رو رہا ہے اس نے 5بجے کے بلیٹن میں یہ خبر ہی نہیں دی،اس سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان کی ٹاپ خفیہ ایجنسی سے زیادہ طاقتور ہیں ۔

 

Post a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

.Copyright ©2011-2014 Top Story Online